پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر(کراچی ریجن) شروع ہوگئی، پہلے روزصرف زون پانچ اور زون سات کا میچ شروع ہو سکا ۔

جمعہ 27 جون 2025 22:47

پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر(کراچی ریجن)  شروع ہوگئی، پہلے روزصرف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر (کراچی ریجن) کے تین روزہ میچوں کے پہلے روز گزشتہ رات کی بارش کی وجہ سے صرف ایک میچ زون پانچ اور زون سات کے درمیان یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہو سکا۔

(جاری ہے)

جبکہ زون ایک اور زون سات کے درمیان کے سی سی اے اسٹیڈیم پر اور زون دو اور زون چار کے درمیان بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے والے میچز گزشتہ رات دن بھر کی بارش کی وجہ سے شروع نہ ہو سکے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے بعد بارش کی وجہ سے صرف 1۔34 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اس وقت تک زون پانچ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔ محمد حسان خان نے 10 چوکوں کی مدد سے 55، سید شاہ رضا نے 17 جبکہ شعیب خان 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ میڈیم پیسر معراج الدین نے 17 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔