’چھوٹا قصبہ بڑے خواب‘، لیاری فٹبال اکیڈمی کو ناروے کپ میں انٹری مل گئی، ویڈیوجاری

تکنیک میں بہتری اور گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کے لیے جارحانہ انداز اپنانے سمیت دیگر ڈرلز پر کوچز کام کر رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 جون 2025 13:23

’چھوٹا قصبہ بڑے خواب‘، لیاری فٹبال اکیڈمی کو ناروے کپ میں انٹری مل ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جون 2025ء) ’’سمال ٹاؤن بگ ڈریمز‘‘، یہ سلوگن ہے لیاری فٹبال اکیڈمی کا جو پہلی مرتبہ اگلے ماہ اوسلو میں ہونے والے ناروے کپ میں شرکت کرے گی۔
پاکستان سے پہلی مرتبہ لیاری فٹبال اکیڈمی کو ملی ہے ناروے کپ میں اینٹری، ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔  
انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے کے ایم سی اسٹیڈیم میں جونیئر ٹیم نے ڈیرہ ڈال لیا ہے۔

(جاری ہے)

تیکنیک میں بہتری اور گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کے لیے جارحانہ انداز اپنانے سمیت دیگر ڈرلز پر کوچز کام کر رہے ہیں۔ 
سکواڈ میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنھیں ناروے کپ کھیلنے کا تجربہ ہے۔
ٹیم سلیکٹر اور اکیڈمی کے صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا تعلق لیاری سمیت کراچی کے دیگر علاقوں اور اندورن سندھ سے ہے۔ 
یاد رہے کہ ناروے کپ 26 جولائی سے اوسلو میں شروع ہوگا۔