مایا جوائنٹ ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 27 جون 2025 17:17

مایا جوائنٹ   ایسٹبورن   اوپن ٹینس ویمنز  سنگلز سیمی  فائنل  میں داخل
ایسٹبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) امریکی نژاد آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی مایا جوائنٹ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجکووافٹنس مسائل کے باعث کوارٹر فائنل کھیلنے کے لئے نہ آسکی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی اے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ میچز دیکھنے کو موقع مل رہا ہے۔انگلینڈ میں ایسٹبورن کے ڈیون شائر پارک ایل ٹی سی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکی نژاد آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی مایا جوائنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی حریف ٹینس کھلاڑی انا ولادیمیروونا بلنکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجکووا فٹنس مسائل کے باعث مقابلےسے دستبردار ہوگئی۔ \932

متعلقہ عنوان :