اٹلی کے آرون ڈوروگاتی نے دنیا کی مشکل ترین ریس جیت لی

جمعرات 26 جون 2025 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) سوئٹزر لینڈ کے پیرا گلائیڈراتھلیٹ کرسچن چریگل مورر کی ایکس الپس ایڈونچر ریس میں 16 سالہ اجارہ داری ختم۔اٹلی کے ا?رون ڈوروگاتی نے پہلی بار مقابلہ جیت لیا۔دنیا کی سب سے مشکل ترین مانی جانے والی ایکس۔الپس ریس میں سترہ ممالک سے 34 اتھلیٹس نے شرکت کی اور 5 ممالک ا?سٹریا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سوئٹزر لینڈ میں 12سو 83 کلومیٹر کا سفر کیا۔

(جاری ہے)

ہر رنر نے روزانہ 150 کلومیٹر تک کی دوڑ، پیدل سفر، کلائمبنگ اور پیراگلائیڈر کے ذریعے مقررہ فاصلہ طے کیا۔رنرز نے ریس کے دوران 4000 میٹر کی دشوار گزار پہاڑیوں کو بھی سر کیا۔ایکس الپس ریس اتھلیٹس کی جسمانی طاقت ، ہمت اوربرداشت کا بھی امتحان رہی۔ 2003 سے ہر دو سال بعد ہونے والے ایونٹ کے فاتح سوئٹزر لینڈ کے کرسچن چریگل رہے تاہم اس مرتبہ صرف چوتھی پوزیشن پر اکتفا کر سکے۔اطالوی ریسرڈوروگاتی نیا?سٹریا میں ریس کے ا?خری مرحلے کے دوران سبقت لی۔سوئٹزرلینڈ کے ’’لارس میرسٹیٹر‘‘ دوسرے اور ا?سٹریا کے ’’سائمن اوبرانر ‘‘تیسرے نمبر پر رہے۔