صدر آصف علی زرداری کاسردار عبد الستار کیریو کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

جمعرات 26 جون 2025 22:08

صدر آصف علی زرداری کاسردار عبد الستار کیریو کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کو سردار عبد الستار کیریو کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

صدرِ مملکت نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر آصف زرداری نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سردار عبد الستار کیریو اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔