قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم سے بیرسٹرگوہراوراسد قیصرکی ملاقات

جمعرات 26 جون 2025 22:40

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم سے بیرسٹرگوہراوراسد قیصرکی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سابق سپیکر اسد قیصر سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی منظوری کے دوران وزیر اعظم اجلاس میں موجود رہے۔ بعد ازاں جب نماز اور ظہرانے کا وقفہ کیا گیا تو وزیر اعظم نے ایوان سے باہر جانے سے پہلے اپوزیشن کی نشستوں پر جا کر گوہر علی خان اور اسد قیصر سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔