نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر حب نے بغیر کسی منصوبہ بندی اور اجلاس کے جارج لیتے ہی تجاوزات کے خلاف ڈرامائی کاروائی کا آغاز کردیا

غریب کمزور دکانداروں کو گریبان میں پکڑ کر گھسیٹتا ہوا حراست میں لے لیا

جمعرات 26 جون 2025 20:50

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر حب نے بغیر کسی منصوبہ بندی اور اجلاس کے جارج لیتے ہی تجاوزات کے خلاف ڈرامائی کاروائی کا آغاز کردیا غریب کمزور دکانداروں کو گریبان میں پکڑ کر گھسیٹتا ہوا حراست میں لے لیا بااثر دکانداروں کو ہدایت کرتے رہے اس سلسلے میں جمعرات کے روز حب میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل نے حب شہر میں قومی شاہراہ پر تجاوزات کے خلاف ڈرامائی کاروائی کا آغاز کردیا اسسٹنٹ کمشنر حب نے اتنی عجلت سے کاروائی شروع کی کہ متعلقہ ادروں کے نمائندگان تک کو مدعو نہیں کیا ٹریفک پولیس کے ساتھ کاروائی کا آغاز کردیا کاروائی کے دوران قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ غریب اور کمزور دکانداروں کو گریبان سے پکڑ کر لیویز اہلکار قومی شاہراہ پر گھسیٹتے ہوئے گرفتار کرتے رہے تو دوسری جانب بااثر دکانداروں کو صرف ہدایت کرتے رہے کہ اپنا سامان اندر رکھیں دوسری طرف حب کے کاروباری حلقوں نے نئے اسسٹنٹ کمشنر حب کے تجاوزات کے خلاف کاروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے عجلت میں کاروائی کی ہے انکو ٹھیک طرح سے مسئلے پر اجلاس طلب کرکے انجمن تاجران کے نمائندگان سمیت علاقہ معززین کے ساتھ بیٹھ کر باقائدہ منصوبہ بندی کرکے کاروائی کرنی چاہیے تھی مگر ایسا نہ ہوا اسسٹنٹ کمشنر حب کی تجاوزات کے خلاف ڈرامائی کاروائی پر شہریوں کی جانب سے بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :