نیب بلوچستان کے زیراہتمام کرپشن کے خاتمہ میں طلباء کے کردار سے متعلق سیمینار

جمعرات 26 جون 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلہ میں نیب بلوچستان نے 26 جون 2025 کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں "بدعنوانی کے خاتمہ میں طلباء کے کردار" کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباء کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشر ہ کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔

مقررین نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں جبکہ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کرپشن کی اقسام ہیں انہوں نے کہا کہ معاشر ہ کے اہم ارکان کے طور پر طلباء کی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشر ہ کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سیمینار کا اختتام دونوں فریقین کے اظہار تشکر کے ساتھ دونوں اطراف سے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ پر ہوا۔ دریں اثناءنیاز حسن ڈائریکٹرنیب کی قیادت میں نیب بلوچستان کےسینئرافسران کے ایک وفد نے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن سے آگاہ کیا اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمہ میں طلباء کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ،انہوں نے کہا کہ نوجوان طلباء معاشرہ میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اوراپنی زندگیوں میں دیانتداری و احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے انکار کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔