لاہور‘ داتا دربار سے اغوا کیا جانے والا 3سالہ بچہ بازیاب

ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا، مغوی بچے اور ملزم کا سراغ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا گیا

جمعہ 27 جون 2025 12:45

لاہور‘ داتا دربار سے اغوا کیا جانے والا 3سالہ بچہ بازیاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)لاہور میں داتا دربار سے اغوا کیے گئے 3 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کر کے ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا، مغوی بچے اور ملزم کا سراغ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی بلال احمد نے لوہاری پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سالہ حسن خاندان کے ساتھ داتا دربار آیا تھا، ماں اسے پارک میں بٹھا کر کھانا لینے گئی تو ا یک شخص بچے کو اغوا کر کے لے گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم لوکل بس پر پہلے گجومتہ پہنچا، پھر رکشہ اور بعد میں موٹرسائیکل کا استعمال کرتا رہا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مغوی بچے کا سراغ لگایا، بچے کو ایک خالی مکان سے بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔