دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 افراد بہہ گئے، ریسکیو 1122 نے اب تک 4 افراد کے جسد خاکی نکال لیے، ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد

جمعہ 27 جون 2025 13:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 افراد بہہ گئے. مقامی لوگوں کے مطابق ڈوبنے والے افراد سیاح تھے جو سوات گھومنے آئے تھے. ڈوبنے والے افراد بائی پاس کے مقام پر دریا میں پھنس گئے تھے جو پانی کے بہاؤ کے ساتھ بہہ گئے.

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کے مطابق دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد کے بہنے کی اطلاع پر ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن شروع کردیا. ریسکیو1122 نے اب تک 4 افراد کے جسد خاکی نکال لیے ہیں. ریسکیو1122 کی جانب سے 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے. انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں. پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو1122 کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں.

متعلقہ عنوان :