Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کاشہر میں پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لینے کے ڈسکہ کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کا ہنگامی دورہ

جمعہ 27 جون 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی نے حالیہ بارش کے دوران شہر میں پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لینے کے ڈسکہ کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کا ہنگامی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ محکمے بھرپور طریقے سے کام کریں تاکہ شہر میں جمع ہونے والا پانی جلد از جلد نکالا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپوزل سٹیشنز پر موجود مشینری کا معائنہ بھی کیا اور عملے کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :