ضلع خیبر میں جمرود پولیس کی کارروائی ،پیدل مشتبہ شخص سے 2 کلوگرام آئس برآمد ،ملزم گرفتار

جمعہ 27 جون 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ضلع خیبر میں جمرود پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پیدل مشتبہ شخص سے 2 کلوگرام آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گر فتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی نگرانی میں انچارج زرمت خان شہید تختہ بیگ چوکی اتحاد آفریدی نے دوران گشت پیدل مشتبہ شخص کو روک کر دوران تلاشی دو کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزم عباس خان کو موقع پر گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :