سعیدآباد پولیس کی کارروائی،خاتون ملزمہ سمیت 2 منشیات فروش گرفتار

جمعہ 27 جون 2025 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) تھانہ سعیدآباد پولیس نے گشت کے دوران مین چوک سعیدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون ملزمہ سمیت 2مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 650گرام چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے گرفتارخاتون ملزمہ عقیلہ بانو عرف گولڈن دختر محمد ابراہیم اور طاہر ولد سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :