آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کا اجلاس، روڈ سیفٹی ،بغیر فٹنس کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا

جمعہ 27 جون 2025 18:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں روڈ سیفٹی ، ٹریفک حادثات پر قابو پانے ،بغیر فٹنس کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کیے گئے اقدامات جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے اقدامات اور تجاویز زیر غور لائی گئیں ۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے گاڑیوں میں غیر قانونی تبدیلی کرنے والی ورکشاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گاڑی میں اس کے معیار کے خلاف کوئی بھی تبدیلی بڑے حادثات کا باعث بنتی ہے ۔انہوں نے محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :