ایل ڈی اے مالی سال کا اختتام، دفتر ( کل ) بھی کھلا رہے گا

جمعہ 27 جون 2025 18:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہریوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام، مالی سال 2025ء کے اختتام پر ایل ڈی اے دفاتر 28جون بروز ہفتہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے فیسلٹیشن سنٹرشہریوں کی سہولت کے لئے صبح 9بجے سے شام 6بجے تک کھلا رہے گا۔شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ سروسز28جون بروز ہفتہ کے روز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔