ایبٹ آباد، کنڈلہ کے مقام پردرخت گرنے سے سڑک بند، آمد و رفت معطل ہو گئی

جمعہ 27 جون 2025 19:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) گلیات کے سیاحتی مقام کنڈلہ میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک درخت سڑک پر گر گیا، جس سے آمد و رفت معطل ہو گئی۔ ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجینئر ارسلان شوکت کو سڑک کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کا عملہ موقع پر پہنچ کر متاثرہ سڑک سے درخت ہٹانے میں مصروف ہے اور کلیئرنس کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ڈی جی شاہ رخ علی کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جی ڈی اے ہر وقت تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلیات میں موجود سیاحوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :