لاہورمیں ڈیلیوری بوائزکا تعاقب کرکے خریدارتک پہنچنے والے ڈاکو پکڑے گئے

دو رکنی ڈکیت گینگ نے گلبرگ سرکل میں 13وارداتیں کیں، اے ایس پی گلبرگ

جمعہ 27 جون 2025 20:06

لاہورمیں ڈیلیوری بوائزکا تعاقب کرکے خریدارتک پہنچنے والے ڈاکو پکڑے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)لاہور کے پوش علاقوں میں ڈیلیوری بوائز کا تعاقب کرکے آن لائن سامان منگوانے والوں سے ڈکیتی کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی گلبرگ کا کہنا ہے کہ دو رکنی ڈکیت گینگ نے گلبرگ سرکل میں 13 وارداتیں کیں ،ڈکیت گینگ ڈلیوری بوائز کے تعاقب سے ڈاکو سامان منگوانے والے کو لوٹ لیتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کو سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے جلوپارک سے گرفتار کیا،ڈاکوں سے اسلحہ ،موبائل فون برآمد کرکے تفتیش جاری ہے۔