حنا پرویز بٹ کی چینی کمپنی سے ملاقات، خواتین کیلئے الیکٹرک بائیکس منصوبے پر غور

سروائیورز کی عملی مدد اولین ترجیح، فلاحی منصوبہ خواتین کے بااختیار مستقبل کی جانب اہم قدم ہے الیکٹرک بائیکس سے خواتین کو محفوظ، باوقار سفر اور خودمختاری کا موقع ملے گا: حنا پرویز بٹ کی گفتگو

جمعہ 27 جون 2025 21:06

حنا پرویز بٹ کی چینی کمپنی سے ملاقات، خواتین کیلئے الیکٹرک بائیکس منصوبے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے چینی کمپنی ژونگ فا نیو انرجی کے ایم ڈی سے ملاقات کی جس میں خواتین، بالخصوص سروائیورز، کے لیے الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ماحول دوست اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی الیکٹرک بائیکس کے ذریعے خواتین کو باوقار اور محفوظ نقل و حرکت فراہم کی جائے گی۔

یہ منصوبہ خواتین کے اعتماد، خودمختاری اور عملی زندگی میں شمولیت کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح سروائیورز خواتین کی عملی مدد اور بااختیار بنانا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہر سروائیور خود پر بھروسہ کرے اور معاشرے میں آگے بڑھے۔حنا پرویز بٹ نے واضح کیا کہ الیکٹرک بائیکس کے اس فلاحی منصوبے کے تحت پنجاب کی بیٹیوں کو محفوظ، آسان اور سستی سفری سہولت فراہم کی جائے گی، جو خواتین کے محفوظ مستقبل کی جانب عملی پیش رفت ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب خواتین کو ہر میدان میں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ وہ باوقار اور خودمختار زندگی گزار سکیں۔