پی آئی ٹی بی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم بارے تربیتی سیشن

جمعہ 27 جون 2025 22:50

پی آئی ٹی بی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے  ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم(e-FOAS) سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کی۔سیشن میں سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب آفتاب پیرزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری غلام عباس اور ہائی ویز اینڈ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پی آئی ٹی بی ٹیم کی جانب سے دی گئی ٹریننگ کا مقصد شرکا کو اس جدید سسٹم سے متعارف کروانا تھا،جو پی آئی ٹی بی نے سرکاری دفاتر کے امور کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے وضع کیا ہے۔یہ سسٹم فی الوقت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں موثر طریقے سے نافذ العمل ہے اور اب اسے تمام ماتحت دفاتر تک توسیع دی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں اس سسٹم کے موثر نفاذ سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کاغذی فائلوں پر انحصار بھی کم ہوگا جو ایک ماحول دوست قدم ہے۔ ہمارا ہدف حکومتِ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبے بھر میں دفاتر کو ڈیجیٹلائز کر کے ای گورننس کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :