غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 72 فلسطینی شہید

جمعہ 27 جون 2025 22:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)غزہ میں صہیونی فوج نے مزید 26 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔اسرائیلی فوج نے 6 افرادکو رفح کے شمال میں امدادی مرکز کے قریب نشانہ بنایا جبکہ 8 افراد غزہ سٹی کے تفاح محلے میں اور 2 افراد جنوبی علاقے المواسی میں عارضی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں شہید ہوئے۔

عرب میڈیا نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران امداد حاصل کرنے کی کوشش میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 549 فلسطینی شہید اور4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حملے کیے جبکہ جنوبی علاقے خان یونس میں بھی متعدد رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے مسمار کیاگیاادھر غزہ میں طبی خدمات کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 17 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے کہا اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑی تعداد میں بچوں کی اموات ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شیر خوار بچوں کیلئے دودھ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور یہ بھی بتایا کہ عملے، طبی آلات اور ادویات کی کمی کے باعث متعدد سرجریز مؤخر کی جا چکی ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم القدس بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے القسام بریگیڈز کے ساتھ مل کر خان یونس کے شمال میں اسرائیلی فوج اور بکتر بند گاڑیوں پر مارٹر شیل برسائے۔

متعلقہ عنوان :