سیالکوٹ،تجاوازت قائم کرنے والے 24 افراد گرفتار، مقدمات درج

جمعہ 27 جون 2025 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) سیالکوٹ میں پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوازت قائم کرنے والے 24 افراد کو گرفتارکر کےمقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل لگاکر روڈ بلاک کرنے پر رئیس اور حسن، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں تکہ بوٹی کا کائونٹر لگاکر روڈ بلاک کرنے پر زاہد، تھانہ مراد پور کے علاقہ میں تجاوازت قائم کرنے کے الزام میں سعید، ارشاد، زاہد، زوہیب اورندیم، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقوں سے زین العابدین، شاہد، عمر، رئیس، غفور، لطیف، عرفان، فہیم، عمر دراز، حفیظ اللہ، علی حمزہ، عیسیٰ خان، اسلم، علی رضا، حیدر، عبدالباسط اور امان اللہ کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :