ٹریفک کے المناک حادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے

جمعہ 22 اگست 2025 20:13

ٹریفک کے المناک حادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) عارف والا میں ٹریفک حادثہ میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے ۔ بوریوالہ روڑ پر165/EB کے نزدیک تیزرفتار کار نے سڑک کنارے چلتے باپ بیٹی کو کچل دیا جس سے 52 سالہ نوازاحمد اور12 سالہ بیٹی صبیحہ نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر موت کی آغوش میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیواہلکاروں نے دونوں ڈیڈ باڈیز کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا۔ نامعلوم کارڈرائیور جائے حادثہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔بتایا گیا ہے کہ دونوں باپ بیٹی جانوروں کیلئے چارہ لینے کھیت جارہے تھے کہ وہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔