سید نا حضرت عمرفاروق ؓ کاطرزخلافت مسلمانوں کیلئے مینارہ نور ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

جمعہ 27 جون 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سید نا حضرت عمرفاروق کا طرزخلافت مسلمانوں کیلئے مینارہ نور ہے، آپؓ کے دور خلافت میں مسلمانوں کو بے مثال فتوحات ملیں آپکے دور خلافت میں امور ریاست چلانے کیلئے مثالی اصلاحات کی گئیں۔ سید نا حضرت عمرفاروق کے دور میں فتوحات کی کثرت فروغِ اسلام کا ذریعہ بنی۔

جب آپ منصب خلافت پر فائز ہوئے تو عدل وانصاف کی عمدہ مثال قائم کی۔ ڈاک، پولیس اور دیگر محکمے بنائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ حضرت عمر ایک مثالی حکمران تھے، آپ کے دور خلافت میں اسلام کو بے پناہ فتوحات اور عزت ومقبولیت حاصل ہوئی وہ ایک عظیم منصف تھے آج ہمارے حاکموں اور عادلوں کو سیرت عمر سے رہنمائی لینی چاہئے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ محرم الحرام ہمیں اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ دشمن عناصر فرقہ واریت کے زریعے ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کے درپے ہیں جنہیں ہم سب نے مل کر صرف باہمی اتحاد، مذہبی رواداری، محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ناکام بنانا ہے۔ مذہبی ہم آہنگی، باہمی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار سب کوکردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :