فیصل آباد ،چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 سالہ بچی جاں بحق ،دو افراد زخمی

جمعہ 27 جون 2025 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 سالہ بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ روشن والی جھال سمندری روڈ پر چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 سالہ بچی ام ہانیہ دختر صدیق جاں بحق ہوگئی حادثہ میں دو افراد علی حسن ولد اسلم اور حنیف ولد سرور زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ خستہ حال چھت اچانک گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا بعد ازاں بچی کی نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔