عرب ٹی وی کا عملہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گیا

بمباری میں غزہ کی الوحدہ سٹریٹ پر ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا

ہفتہ 28 جون 2025 12:34

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)غزہ میں عرب ٹی وی کا عملہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گیا ، اس دوران ایک رپورٹر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس علاقے میں جہاں عملہ تعینات تھا بمباری کی گئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تعداد کے مطابق اس حملے میں چار فلسطینی جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔بمباری میں غزہ کی الوحدہ سٹریٹ پر ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ عمارت بے گھر لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو نکالنے کے لیے کام شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :