پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

پاکستانی آم اپنی منفرد خوشبو اور ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنا ہوا ہے،گفتگو

ہفتہ 23 اگست 2025 17:03

پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) پاکستان ہائی کمیشن لندن میںمینگو فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکار عارف لوہار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سفارت کاروں، برطانیہ حکومت کے اعلی حکام، پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاشت کیے جانے والے آم ہماری زرعی زرخیزی اور محنت کی نمایاں مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم اپنی منفرد خوشبو اور ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنا ہوا ہے۔شرکا نے آم سے تیار کردہ مشروبات، شیک، کسٹرڈز، پیسٹری اور کیک سمیت مختلف اقسام کا ذائقہ چکھا اور پاکستانی آم کی لذت کو سراہا۔تقریب کے موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان کے آم کی 200 سے زائد اقسام دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہیں جو اپنی اعلیٰ کوالٹی اور منفرد ذائقے کی وجہ سے عالمی سطح پر مقبول ہیں۔