امریکہ،سالگرہ منانے کیلئے جھیل میں جانیوالوں کی کشتی الٹ گئی، 8 افراد ہلاک

ہفتہ 28 جون 2025 12:44

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)کیلیفورنیا کی جھیل طاہو میں 2روز پہلے کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی جھیل طاہو (Tahoe) میں 2 روز پہلے کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر سوار افراد سالگرہ منانے کے لیے جھیل کی سیر کو گئے تھے، اس دوران طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے 8 افراد جان سے چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :