اسرائیل نے ٹرمپ منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل شروع کر دیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 15:06

اسرائیل نے ٹرمپ منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل شروع کر دیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)اسرائیل نے کہاہے کہ حماس کے ردِ عمل پر ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ اسرائیل اپنی کارروائیوں کو غزہ پٹی میں دفاع میں تبدیل کرے گا جبکہ غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے آپریشن کو بھی روک دیا جائے گا۔یاد رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔