رتہ امرال پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 28 جون 2025 15:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کا مقدمہ چار روز قبل متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین، بچوں سے زیادتی، تشدد یا ہراسگی کسی صورت ناقابل برداشت ہے۔ زیر حراست ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے ایسے واقعات کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔