سرگودھا،محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ،پولیس اہلکار تعینات

ہفتہ 28 جون 2025 16:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سرگودھا پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے اہلکاروں تعینات کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس نے محرم الحرام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے امام بار گاہوں سمیت اہم مقامات پر اہلکاروں کو تعینات کر دیا جبکہ ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، اینٹی رائٹ اسکواڈ سمیت تمام متعلقہ سکواڈز فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او نے بتایا کہ سیکیورٹی کے تحت تمام جلوسوں کے راستوں کی پہلے سے کلئیرنس، حساس مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور خواتین کی مجالس و جلوسوں کے لیے لیڈیز پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس الرٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے گی۔