راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس اور شراب برآمد کر لی

ہفتہ 28 جون 2025 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس اور شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق مورگاہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 575 گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

چکلالہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 28 لیٹر شراب برآمد کی۔ سول لائنز پولیس نے ایک شخص سے 10 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور منشیات کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :