علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختصر مدت کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ریجن کے زیراہتمام SWIFT سینٹر قائم کردیا

ہفتہ 28 جون 2025 17:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر سکھر کے ریجنل ڈائریکٹر محسن خان نے ایک بیان میں کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختصر مدت کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ریجن کے زیراہتمام SWIFT سینٹر قائم کیا ہے۔ تکنیکی وجوہات کی بنا پر تمام SWIFT مراکز جولائی 2024 سے بند کر دیے گئے ہیں۔یونیورسٹی کے علم میں آیا ہے کہ کچھ ادارے اور افراد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نام استعمال کر کے اب بھی غیر قانونی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سوئفٹ سنٹرز سے کوئی تعلق نہیں ہے سہولیات فراہم کرنے یا حاصل کرنے والے افراد اور ادارے ذمہ دار ہوں گے۔ یونیورسٹی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد اور طلبائ کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ تمام طلبائ اور امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے مرکزی کیمپس یا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قریبی علاقائی دفاتر سے رابطہ کریں۔یا علاقائی دفاتر کے بارے میں معلومات https://aiou.edu.pk پر دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :