ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید کا اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور قمر الدین راہ پوٹوکے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ 28 جون 2025 17:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور قمر الدین راہ پوٹوکے ہمراہ شہدادپور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مین ڈسپوزل اور دیگر نشیبی علاقوں کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل عملے کو ہدایت دیں کہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے فوری اقدامات کریں ، شہر کی تمام امام بارگاہوں سمیت رہائشی اور تجارتی مراکز میں نکاسی آب حیات اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کی ہر ممکن مدد کررہی ہے اور اور مسائل کے فوری حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر مختیارکار شہدادپور رحم علی اور میونسپل آفیسر شہداد پور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :