ڈ پٹی کمشنرکا رائیونڈ کا دورہ ، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 28 جون 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی متحرک قیادت میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 1 کی کامیاب تکمیل جاری ہے جس کا مقصد شہریوں کو طویل المدتی اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنرنے ہفتہ کے روز رائیونڈ کا دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اس دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ، نیسپاک کے نمائندوں اور ٹھیکیداروں نے انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے کوٹ آرائیاں میں جاری ترقیاتی کاموں کا خاص طور پر معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کا لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اعلی معیار پر مکمل کیا جائے گا اور ٹائم لائن، شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کاموں کے دوران درپیش تمام تجاوزات کو فوری طور پر ختم کروانے کا حکم دیا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تھڑے اور شیڈز کو مسمار کر کے گلیوں کو نکھارا جائے تاکہ شہری علاقوں میں بہتری آئے۔ ڈپٹی کمشنرنے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہئیں تاکہ شہری ایک لمبے عرصے تک ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ یہ اقدامات ضلعی انتظامیہ کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ لاہور کو ایک جدید، خوبصورت اور عوام دوست شہر بنایا جائے، جہاں شہریوں کو اعلی معیار کی بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

متعلقہ عنوان :