ملیر سٹی پولیس کی کارروائی،منشیات فروشی میں ملوث 2خاتون ملزمہ سمیت 4ملزمان گرفتار

ہفتہ 28 جون 2025 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2خاتون ملزمہ سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 50گرام چرس، 230گرام کرسٹل، 100گرام آئس اور20ہزار روپے نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی، راشد جبکہ ملزمات میں عائشہ اور عصمہ عرف پٹھانی شامل ہیں۔ملزمان خواتین کے ذریعے علاقے میں منشیات کی ترسیل کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :