د*دو محرم کو لاہور میں 388 مجالس، 8 جلوس، پولیس کا سکیورٹی ہائی الرٹ پلان

ٓسیف سٹی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ، محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر سخت عمل درآمد لاہور پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات، تین درجاتی حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا،ترجمان

ہفتہ 28 جون 2025 19:25

ب*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)دو محرم الحرام کے موقع پر لاہور میں 388 مجالس اور 8 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے، جن کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق عزاداروں کو تین درجاتی سیکیورٹی حصار فراہم کیا جا رہا ہے، اور تمام مجالس و جلوسوں کی سیف سٹی اتھارٹی و ضلعی انتظامیہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیوٹی کے دوران اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔سی سی پی او کے مطابق تمام مجالس اور جلوسوں کے پرامن اختتام تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی تاکہ شہریوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :