ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا گوجرخان سرکل کے علاقہ میں امام بارگاہوں کا دورہ ،جلوس ڈیوٹی کی چیکنگ

ہفتہ 28 جون 2025 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا گوجرخان سرکل کے علاقہ میں امام بارگاہوں کا دورہ اور جلوس ڈیوٹی چیکنگ، اے ایس پی گوجر خان سید دانیال حسن اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے،محرم الحرام کے حوالے سے مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان سرکل کے علاقہ میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور جلوس ڈیوٹی کی چیکنگ کی، اے ایس پی گوجر خان سید دانیال حسن اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے، محرم الحرام کے حوالے سے مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے اے ایس پی گوجر خان کو محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔