کربلا ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیتی ہے، علامہ شبیرحسن میثمی

ہفتہ 28 جون 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی کا عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے قرآن سینٹر ڈیفنس میں خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کسی بھی معاشرے اور سوسائٹی کی تباہی اس وقت شروع ہوتی ہے جب وہاں ظلم ہو اور لوگ خاموش رہیں تاریخ عالم گواہ ہے کہ ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانے کی وجہ سے کتنی ہی اقوام تباہ و برباد ہوگئیں اور وہ اقوام جنہوں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی انہوں نے سماج میں ترقی کے زینے طے کیے اور بشریت کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیئے واقعہ کربلا میں امام عالی مقام امام حسین نے بھی ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوم کی حمایت میں کھڑے ہونا کا پیغام دیا۔

متعلقہ عنوان :