ی*ناظم جمعیت خیبرپختونخوا اسفندیار عزت کا سوات میں سیلابی سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار

ہفتہ 28 جون 2025 22:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے ناظم اسفندیار عزت نے ضلع سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اسفندیار عزت نے سانحے کو حکومت اور انتظامیہ کی غفلت اور بیڈ گورننس کا واضح ثبوت قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت اور ریاستی مشینری اس سطح کی غفلت کی مرتکب ہو تو یہ مجرمانہ غفلت اور نظام کی ناکامی کا مظہر ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، اور آئندہ ایسے المناک سانحات سے بچنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی اور ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔