نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا ، ٹرمپ کا واضح اعلان

اتوار 29 جون 2025 11:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف کپشن کیسز چلائے جانے کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے واشگاف الفاظ میں اپنے اکائونٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا امریکہ نیتن یاہو کے خلاف اس مسلسل جاری عدالتی کارروائی کا ساتھ نہیں دے گا۔ وہ عدالتی کارروائی جو وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا امریکہ ان کرپشن الزامات کے سات نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :