7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا حماس لیڈر مارا گیا، اسرائیلی فوج

اتوار 29 جون 2025 12:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کواسرائیل پرحملیکی منصوبہ بندی او راس آپریشن میں شریک حماس کے اہم لیڈروں میں سے ایک کو مار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حقام محمد عیسی العیسی کو صابرہ کے نواحی علاقے میں شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے مطابق العیسی کو حماس کے بانیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا تھا اور وہ حماس کے جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ رہے تھے۔اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو جان بوجھ کر ان غیر مسلح فلسطینیوں پر گولیاں برسانے کے احکامات دیے گئے ہیں جو امداد لینے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :