قصور میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مرکزی ملزم گرفتار

اتوار 29 جون 2025 12:25

قصور میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)چاندنی چوک میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق شہزادی نامی خاتون چاندنی چوک کے رہائشی آصف نامی شخص کے پاس کمیٹی کی رقم لینے گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق ملزم آصف نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو نشہ آور مشروب پلا دیا، جس کے بعد آصف اور اسکے دو نامعلوم دوستوں نے شہزادی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہوش میں آنے پر ملزمان نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہزادی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم آصف کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ شہزادی اور ملزم کے مابین پرانے روابط ہیں جبکہ معاملہ لین دین کا لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :