صادق آباد پولیس کی کارروائی،لین دین کے تنازع پر خاتون پر تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اتوار 29 جون 2025 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) صادق آباد پولیس نے لین دین کے تنازع پر خاتون پر تشدد کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کا مقدمہ پانچ روز قبل درج کیا گیا تھا جس پر پولیس نے مؤثر حکمت عملی اور تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لا کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :