قلات ِپرچون کے دکان میں اچانک آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

اتوار 29 جون 2025 19:30

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) قلات کے علاقے نیمرغ میں پرچون کے دکان میں اچانک آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے آگ لگنے کی وجہ فوری معلوم نہ ہوسکاتفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے نیمرغ میں گزشتہ روز پرچون کی دوکان میں اچانک آتشزدگی سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے زخمیوں میں نصیب اللہ ولدامام بخش۔ منیراحمد ولد محمدایوب۔

محمدنور ولد علی جان۔

(جاری ہے)

عبداللہ ولد اللہ بخش اقوام ساسولی ساکنان نیمرغ شامل اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے بزریعہ ایمبولینسز زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز عبدالکریم مینگل انچارج کنٹرول روم شیر علی ساسولی کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئیاسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمدیعقوب زہری نے اپنے زیر نگرانی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کروادیا۔