۱حکومت عوام کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی

اتوار 29 جون 2025 19:45

ٖ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے 10سالہ معصوم مصور کاکڑ کے اغواکے بعد بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنا کر امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کوئٹہ کے گنجان آبادعلاقے سے دن دیہاڑے ساڑھے 7ماہ قبل سکول جانے ہوئے 10سالہ مصور کاکڑ کو اغواکر کے اس کو کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ اس غم کے موقع پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ برابر شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کے شہید مصور خان کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور ان کے والدین اہلخانہ اور عزیز اوقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔