ٌگورنمنٹ گرلز انٹر کالج تسپ میں مستحق اور ضرورت مند طالبات میں درسی کتب کی فراہمی کا انعقاد

اتوار 29 جون 2025 19:45

ق*پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تسپ کی پرنسپل مشتاق احمد گچکی کی قیادت میں کالج ہذا میں مستحق اور ضرورت مند طالبات میں درسی کتب کی فراہمی کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی میدان میں ادارے کے وژن اور جذبے کا عکاس ہے بلکہ تعلیمی مساوات کے فروغ اور ہر طالبہ کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کی بھی واضح مثال ہے درسی کتب کی یہ مفت تقسیم ان طالبات کے لیے ایک اہم سہارا ثابت ہو گی جنہیں مالی وسائل کی کمی تعلیمی سفر میں دشواریوں کا سامنا کروا سکتی تھی۔

اس اقدام کو طالبات اور ان کے والدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جس سے ادارے میں حوصلہ افزائی، اعتماد اور شمولیت کا ایک مثبت ماحول پیدا ہوا کالج انتظامیہ نے آنے والے تعلیمی سال کے لیے پہلی سال کی نئی طالبات کے لیے بھی درسی کتب کے بندوبست کو یقینی بنایا ہے، تاکہ وہ نئے تعلیمی مرحلے کا آغاز مکمل سہولت اور یکسوئی کے ساتھ کر سکیں۔

(جاری ہے)

یہ قدم ادارے کی طرف سے تعلیمی بہتری اور طالبات کی فلاح کے لیے مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے پرنسپل گورنمنٹ گرلز انٹر کالج تسپ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ اور طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اپنے عزم پر کاربند ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :