کمشنر ڈیرہ غازی خان کا مون سون سیزن کے پیش نظر رود کوہی وڈور کے راستے و قریبی درے کا دورہ

اتوار 29 جون 2025 21:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے مون سون سیزن کے پیش نظر رود کوہی وڈور کے راستے اور قریبی درے کا دورہ کرکے پیشگی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، چیف انجینئر اریگیشن ذوالفقار علی، ایکسین اریگیشن مجاہد کلیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رود کوہیوں میں پانی کی صورتحال کی کڑی نگرانی کی جائے اور پیشگی وارننگ سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سیلابی خطرات کے حوالے سے بروقت اور فوری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔اشفاق احمد چوہدری نے زور دیا کہ وڈور سمیت تمام پہاڑی ندی نالوں کے راستوں کی صفائی کی جائے اور ان میں موجود تمام غیر قانونی رکاوٹوں کو فی الفور ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ندی نالوں کے کناروں کو مضبوط بنایا جائے تاکہ پانی کے دباؤ سے نقصانات سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل تمام مرمتی اور بحالی کے کام مکمل کیے جائیں اور سیلاب سے بچاؤ کے تمام حفاظتی اقدامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :