شفالی کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی

اداکارہ کی موت کو اینٹی ایجنگ انجیکشن اور خالی پیٹ دوا کو بلڈ پریشر گرنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے

پیر 30 جون 2025 10:55

شفالی کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)بھارتی ماڈل و اداکارہ شفالی جری والا کی موت کو اینٹی ایجنگ انجیکشن اور خالی پیٹ دوا کو بلڈ پریشر گرنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ شفالی جری والا کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری کو غم میں مبتلا کردیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔تاہم ان کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں دل سے متعلق کوئی بیماری نہیں تھی اور وہ گزشتہ 5 سے 6 سال سے اینٹی ایجنگ انجیکشن اور ادویات زیر استعمال رکھ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ شفالی جری والا نے 27 جون کو دوپہر میں اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا اور شام کے وقت اپنی روزمرہ کی ادویات بھی استعمال کیں تاہم ممکنہ طور پر خالی پیٹ دوا کھانے سے ان کا بلڈ پریشر اچانک بہت نیچے چلا گیا اور انہیں شدید کپکپی ہونے لگی۔پولیس نے ابتدائی طور پر ان کی موت کو قدرتی قرار دیا تاہم کوپر اسپتال میں کی جانے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو فی الحال محفوظ رکھا گیا ہے، ان کی موت کی درست وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :