فیصل آباد، ایڈیشنل سیشن ججز نے 3منشیات فروشوں کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

پیر 30 جون 2025 11:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ایڈیشنل سیشن ججز نے 3منشیات فروشوں کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال نے تھانہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ روڈالہ روڈ کے مقدمہ ملوث ملزمان کامران شاہد اور محمد سلیم کو نو، نو سال قید اور 80/80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاجبکہ ایڈیشنل سیشن جج رائو مبشر حسین نے تھانہ کوتوالی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم رئوف نگینہ کو جرم ثابت ہونے پر 3سال قید اور 40ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مجرمان کو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس وہیروئن برآمد کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔