جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

پیر 30 جون 2025 12:10

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)جرمنی نے ایران پر زور دے کرکہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری 'واچ ڈاگ' ادارے کے حکام کو دھمکیاں دینا بند کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی طرف سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے جوہری ادارے کے حکام کی اس درخواست کو قبول نہیں کیا کہ رافیل گروس اور ان کی ٹیم امریکی و اسرائیلی بمباری کے بعد ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں۔جرمن وزیر خارجہ جان وڈ فل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس' پر لکھا ہی رافیل گروسی اور ان کی ٹیم کی خدمات کی تعریف کی ہے اور کہا ہے ان کے لیے ایرانی دھمکیاں سخت تکلیف دہ ہیں۔